Sift صفت
Sift صفت
صفت کی تعریف
وہ کلمہ جو کسی اسم کی بھلائی یا برائی یا حالت مقدار یا تعداد کو ظاہر کرے صفت کہلاتا ہے
مثال
کھٹا مالٹا، ایک لیٹر دودھ، تندرست لڑکا، شفیق استاد، اچھے بچے، زیادہ میٹھا، 30 پارے، 12 مہینے وغیرہ
اچھے بچے کبھی جھوٹ نہیں بولتے
قرآن پاک 30 پارے ہیں
سال میں 12 مہینے ہوتے ہیں
میر ایک کالی بلی ہے
زیادہ میٹھی چائے نہ پیو
صفت کی قسمیں
صفت ذاتی
صفت عددی
صفت مقداری
صفت نسبتی
صفت ضمیری
صفت ذاتی
وہ صفت جو کسی شخص کی اندرونی اچھائی یا برائی ظاہر کرے صفت ذاتی یا صفت مشبہ کہلاتی ہے
مثال
زاہد نیک ہے
آم میٹھا ہے
ان جملوں میں نیک اور میٹھا صفت ذاتی ہے
صفت نسبتی
وہ صفت ہے جس میں کسی دوسری چیز سے کسی نہ کسی طرح کا لگاؤ یا نسبت پائی جائے صفت نسبتی کہلاتی ہے جیسے
مثال
چائنہ کے کھلونے، ترکی ٹوپی، کشمیری شال، چوتھی عیسوی، عربی گھوڑا وغیرہ
ان جملوں میں ترکی، کشمیری، چوتھی، عربی، چائنہ صفت نسبتی ہیں
صفت عددی
وہ صفت جس سے کسی اسم کی تعداد ظاہر ہو صفت عددی کہلاتی ہے
مثال
پانچ مہینے، چند کتابیں، چار گھوڑے، تھوڑے لوگ وغیرہ
ان جملوں میں پانچ، چند، چار، تھوڑے صفت عددی ہیں
صفت مقداری
وہ صفت جو کسی چیز کے وزن، ناپ یا مقدار کو ظاہر کرے صفت مقداری کہلاتا ہے
مثال
پاؤ بھردال، مٹھی بھر چاول، دو کلو گھی، تین میٹر کپڑا،چٹکی بھر نمک، تھوڑا سا دودھ وغیرہ
ان جملوں میں پاؤ گھر مٹھی بھر، تین میٹر، چٹکی بھر، تھوڑا سا صفت مقداری ہیں
صفت ضمیری
وہ ضمیریں جو صفت کا کام دیتی ہیں صفت ضمیری کہلاتی ہے
مثال
یہ کون، جو، کیا، وہ وغیرہ
یہ شخص میرا چچا ہے
کون جانا چاہتا ہے
وہ عورت آئی.
اس جملے میں لفظ وہ عورت کے لیے استعمال ہوا ہے اور عورت اسم ہے اس لیے جملے میں لفظ وہ صفت ضمیری ہے