Lalach Buri Balla hay || لالچ بری بلا ہے
Lalach Buri Balla hay || لالچ بری بلا ہے
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا اس کے پاس بہت سے جانور تھے ایک دن وہ بازار سےایک بطخ لے کر آیا
اگلے دن جب وہ اپنے کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا بطخ انڈے پر بیٹھی ہے وہ بہت خوش ہوا کہ بطخ نے انڈا دیا اس نے جب غور سے دیکھا تو وہ انڈا سونے کا انڈا تھا وہ بہت حیران ہو اور جلدی سے اپنے گھر اپنی بیوی کو بتایا کہ اج بطخ نے سونے کا انڈا دیا ہے
اگلے دن صبح جب وہ دوبارہ سو کر اٹھے تو دونوں میاں بیوی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے بطخ نے اج پھر سونے کا انڈا دیا ہے اسی طرح روزبطخ سونے کا انڈا دیتی رہی جب کچھ دن گزرے تو کسان کی بیوی کو خیال ایا اس طرح تو ہمیں امیر ہوتے ہوئے بہت سال لگ جائیں گے کیوں نہ ہم ایک بار میں ہی سارے انڈے حاصل کر لیں اس نے کسان سے بات کی کسان نے کہا ہاں یہ اچھا مشورہ ہے چنانچہ دونوں میاں بیوی کھیت میں گئے اور بطخ کا پیٹ چاک کر کے انڈے حاصل کرنے لگے تو انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے نہ اپ بطخ بچی تھی اور نہ ہی اس کے انڈے’ کسان بہت پریشان اور غمزدہ ہو گیا اور اس طرح اس سے اپنے لالچ کی سزا مل گئی
نتیجہ
انسان کو جو کچھ ملے اس پر اسے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے