Ittefaq Main Barkat Hay || اتفاق میں برکت ہے
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک بوڑھا لکڑہارا رہتا تھا وہ بہت ضعیف تھا اس کے چار بیٹے تھے جو اپس میں ہر وقت لڑتے رہتے تھے لکڑہارے کہ جب مرنے کا وقت قریب ایا تو اس نے اپنے چاروں بیٹوں کو پاس بلایا اور لکڑیوں کا ایک گٹھا منگوایا اس کے بعد اپنے چاروں بیٹوں سے کہا اس گٹھے کو توڑنے کی کوشش کریں جو بھی کامیاب ہوگا اس کو انعام دیا جائے گا
کسان کے چاروں بیٹوں نے گڈھوں کو توڑنے کی بہت کوشش کی لیکن نہ توڑ پائے پھر کسان نے اپنے بیٹوں سے کہا اکٹھا کھول کر اس کی ایک ایک لکڑی کر کے توڑو تو ان چاروں نے سارے لکڑیاں اسانی سے توڑ دی کسان نے اپنے بیٹوں سے کہا دیکھو اگر تم سب مل جل کے اپس میں خوش رہو گے تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا لیکن اگر تم اسی طرح لڑتے جھگڑتے رہے تو الگ الگ ہو جاؤ گے پھر دوسرے تمہیں جلد نقصان پہنچائیں گے
نتیجہ
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہے تاکہ دشمن ہمیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے